قانونی کارروائی شروع ، ہر متاثرہ فرد کو اڑھائی لاکھ پاونڈ معاوضہ ملنے کا امکان ہے
لندن(آئی این پی)افغان ڈیٹا لیک سکینڈل پر برطانوی حکومت نے وزارت دفاع کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق برطانیہ کی قانونی فرم نے 1200 متاثرین کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی، ہر متاثرہ فرد کو اڑھائی لاکھ پانڈ تک معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین نے افغان جنگ میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں تھیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔