لندن(آئی این پی ) برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ڈیٹاریگولیٹری انفارمیشن کمشنرآفس کی دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا۔آئی سی او نے بتایا کہ لیک کے وقت اقدامات سے لگتا ہے کہ وزارت دفاع ڈیٹاشیئرکرنے کے رسک سے آگاہ تھی اور لیک سے پہلے وزارت دفاع نے عملے کو خفیہ ٹیپ والی معلومات شیئر نہ کرنے کا کہا گیا۔