قائد اعظم ڈے ،کرسمس ، پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان فائنل کرلیا

لاہور میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے
 لاہور (آئی این پی) کرسمس اور قائداعظم ڈے کی آمد پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان فائنل کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ پنجاب کے 2900 سے زائد گرجاگھروں کی سیکیورٹی پر 30 ہزار پولیس افسران واہلکارتعینات ہونگے،لاہور میں 600 سے زائد مسیحی عبادت گاہوں پر 5 ہزار سیزائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے،قائداعظم ڈے پرمنعقدہ تقریبات کی سیکیورٹی پر1ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی،حساس گرجاگھروں پراضافی نفری تعینات ہوگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہے کہ حساس گرجاگھروں اوراہم مقامات کی سیکیورٹی پرکمانڈوز اورسنائپرز تعینات کئے جائیں گے،ڈولفن سکواڈ،پیرو،ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں پٹرولنگ یقینی بنائیں۔