قائد اعظم یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قائد اعظم یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ 17 جنوری سے لاہور میں شروع ہو گا۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد صفدر علی کے مطابق گزشتہ روز انٹر یونیورسٹیز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ زون ڈی کے میچز علامہ اقبال یونیورسٹی میں منعقد ہوئے جس میں مینز سنگلز کے مقابلوں میں قائد اعظم یونیورسٹی کے حسیب فاروق نے میر پور یونیورسٹی کے سعد فاروق کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا اور اسی طرح ڈبلز کیٹگریز کے مقابلوں میں قائد اعظم یونیورسٹی کے علی عبداللہ اور حسیب فاروق نے بحریہ یونیورسٹی کے طاہر ارشد اور اسہیب ملک کو 0-3 سے ہرا کر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ 17 جنوری سے لاہور میں شروع ہو گا۔