صدر آصف علی زرداری کا دورہ عراق ،پر تپاک استقبال

 صدارتی محل آمد پر صدرمملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش، صدر کاعبداللطیف جمال راشد کا شکریہ
 بغداد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری کی عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات ہوئی۔صدارتی محل آمد پر صدرمملکت کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کی گئی ۔صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدرمملکت اور ان کے عراقی ہم منصب کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔پاکستان اور عراق کے صدور کے درمیان بھی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔صدر مملکت نے بھرپور استقبال پر صدر عبداللطیف جمال راشد کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ بغداد تہذیب وتمدن اور استقامت کی علامت تاریخی شہر ہے۔صدرآصف علی زرداری نے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراق کی قیادت اور عوام کو مبارکباددی اور نئی حکومت کی تشکیل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔صدرآصف علی زرداری نے عراق کی خود مختاری،علاقائی سلامتی اور وحدت کیلئے غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیا۔