تحریکِ پاکستان میں مسیحی برادری کا تاریخی کردار ناقابلِ فراموش ہے، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تحریکِ پاکستان سے لے کر قیامِ پاکستان تک مسیحی برادری نے ایک اہم اور قابلِ فخر کردار ادا کیا، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول اور چوہدری وسیم انجم سندھو بھی موجود تھے۔ تقریب میں مسیحی برادری کے معززین، سماجی رہنماں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر کی آمد پر مسیحی برادری نے ان کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں تمام مذاہب اور مسالک کو مکمل آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مذہبی رسومات اور عبادات بلا خوف و خطر ادا کر سکیں