سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے:شازیہ مری

جمہوریت کے متوالوں کے خون سے تاریخ رقم ہوئی، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
  اسلام آباد (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز جمہوریت، عوامی جدوجہد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ 18 اکتوبر 2007 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں عوام کا سمندر امن، جمہوریت اور امید کا پیغام لے کر نکلا تھا۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے جیالوں کی خوشیاں دہشت گردی کے ایک المناک سانحے میں بدل گئیں۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ کارساز میں جمہوریت کے متوالوں کے خون سے تاریخ رقم ہوئی، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔