آج پاکستان دنیا بھر میں بلندیوں کو چھو رہا ہے :رانا تنویر حسین

پاکستان  امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن خوشگوار دوستانہ تعلقات چاہتا ہے 
شیخوپورہ (یو این پی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی انڈیا کی رسوائی اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا اور آج پاکستان دنیا بھر میں آسمانوں کی بلندیوں کو چھو رہا ہے انہوں نے کہا مودی کی ہٹ دھرمی اور ظلم و جبر کی بدولت ہندوستان دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا ماسوائے اسرائیل کے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن خوشگوار دوستانہ تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ پھر آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے کہ کس طرح ہماری بہادر افواج نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان امت مسلمہ کے لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے نے پاکستان کو یہ اعزاز دیا ہے کہ وہ اب محافظ حرمین شریفین کا کردار ادا کرے گا