قومی اداروں کی نجکاری میں شفافیت اور قواعد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے:پی اے سی

 نجکاری میں شفافیت بہت ضروری‘پی آئی اے جیسے بڑے ادارے کو حکومت نہیں چلا سکتی  تو چند لوگ کیسے چلائیں گے :کنوینر کمیٹی 
اسلام آباد(آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے قومی اداروں کی نجکاری میں شفافیت اور قواعد پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سوموار کو پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہدہ اختر علی کی شربراہی میں پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن کے مالی سال 2010/11اور 2013/14کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ جاودان سیمنٹ کے 96فیصد شیئر کی فروخت کیلئے سرمایہ کاروں کو طلب کیا گیا اور بولی کی دستاویزات میں پتہ چلا کہ صرف زر ضمانت جمع کرانے والوں کو کوالیفائی کیا گیا اور باقی 43کو نکال دیا گیا ‘ آڈٹ حکام نے بتایا کہ بہت ساری انڈسٹریز کو رئیل اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور یہ بہت بڑا مسئلہ ہے کنوینر کمیٹی نے کہاکہ نجکاری کے عمل میں شفافیت بہت ضروری ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے جیسے بڑے ادارے کو اگر حکومت نہیں چلا سکتی ہے تو چند لوگ کیسے چلائیں گے کمیٹی نے معاملے کو نمٹا دیا۔