جوانوں کیلئے میرٹ اور شفافیت کی بالا دستی یقینی بنائی جا رہی ہے:سرفراز بگٹی

بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کا ر لانے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں:وزیراعلی
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کا ر لانے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ نوجوانوں کے پاس ترقی اور خوشحالی کی راہ ا پنانے یا شر پسندوں کے مذموم مقاصد کا حصہ بن کرعبرتناک موت  سے دوچار ہونے کے دونوں آپشن ہیں ۔ اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کس کا انتخاب کرتے ہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا صوبائی حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کر رہی ہے۔ نوجوانوں کے لئے میرٹ اور شفافیت کی بالا دستی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت خواتین کے تحفظ اور انکی اعلی تعلیم  تک رسائی کے لئے بھی کوشاں ہیں ۔  خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا معاشرے کی تعمیر وترقی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بھی سپورٹ کر رہے ہیں ۔ اس میں خواتین کو بھی برابری کے مواقع دئیے جا رہے ہیں