ستوکتلہ میں 21 سالہ لڑکی کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

ستوکتلہ میں 21 سالہ لڑکی کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

ستوکتلہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ شیزا نے زہریلی گولیاں نگل لیں، جس کے بعد اسے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب ہربنس پورہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ 30 سالہ شہری نے مبینہ طور پر زہریلی چیز پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔پولیس کے مطابق، سرمد نامی نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر زہر پی لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس نوعیت کے واقعات معاشرے میں جذباتی اور نفسیاتی مسائل کی عکاسی کرتے ہیں، اور فوری نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔