سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ تنازع، 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ تنازع، 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال کے چک 7 شمالی میں چار بہنوں نے مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے ساتھ جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح نے گندم میں رکھی گئی گولیاں نگل لیں۔خودکشی کی کوشش کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال لے جایا گیا، جہاں سے ان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ چاروں بہنوں کی حالت نازک ہے اور انہیں فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔اس واقعے نے مقامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور پولیس اور متعلقہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ جھگڑے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے اور متاثرہ خاندان کو مناسب مدد فراہم کی جائے۔