اسٹیو اسمتھ نے رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر شاندار اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا

اسٹیو اسمتھ نے رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر شاندار اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا

ویب ڈیسک: آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران افغانستان کے خلاف میچ میں نور احمد کے رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر کھیل کی حقیقی روح کا مظاہرہ کیا۔

واقعہ کب اور کیسے پیش آیا؟
لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں یہ واقعہ 47ویں اوور میں پیش آیا۔ آسٹریلوی وکٹ کیپر جوش انگلس نے نور احمد کو رن آؤٹ کردیا، جب وہ کریز چھوڑ کر اپنے ساتھی بلے باز عظمت اللہ عمر زئی سے بات کرنے کے لیے بیچ پچ پر چلے گئے تھے۔نور احمد کا کریز چھوڑنے کا مقصد رن لینا نہیں تھا بلکہ انہوں نے گیند کو ڈیڈ بال سمجھ لیا تھا، تاہم گیند لائیو تھی اور امپائر نے "اوور" کا اشارہ نہیں دیا تھا۔

اسٹیو اسمتھ کا شاندار فیصلہ
ری پلے میں واضح ہوا کہ نور احمد کریز سے باہر تھے، اور اگر اسٹیو اسمتھ اپیل پر قائم رہتے، تو نور احمد آؤٹ قرار دیے جاتے۔ مگر آسٹریلوی کپتان نے فوراً امپائرز کو اشارہ کرکے اپیل واپس لے لی۔

قوانین کیا کہتے ہیں؟
کرکٹ قوانین کے مطابق:جب تک گیند ڈیڈ قرار نہ دی جائے، بیٹر کریز سے باہر ہو اور وکٹ پر گیند لگ جائے تو وہ آؤٹ تصور کیا جاتا ہے۔اگر اسٹیو اسمتھ اپیل واپس نہ لیتے، تو نور احمد کو رن آؤٹ قرار دیا جاتا۔
کرکٹ شائقین اور ماہرین کی جانب سے اسمتھ کی تعریف
اسٹیو اسمتھ کے اس فیصلے کو دُنیا بھر میں کرکٹ فینز اور ماہرین نے زبردست اسپورٹس مین شپ قرار دیا اور ان کے فیئر پلے اسپرٹ کو سراہا۔