راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا