اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لئے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، افغان نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیرعبدالرحمان نظامانی نے کابل پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔