وفاقی وزیر بحری امور اور مصری سفیر کی ملاقات ، مشترکہ منصوبوں کو فروغ ور بلیو اکانومی کو مستحکم کرنے کا عزم
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم کا اظہار کر دیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان بحری اور صنعتی شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داری کر رہا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے بحری امور اور مصری سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور بلیو اکانومی کو مستحکم کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔وزیر بحری امور نے افریقا، وسطی ایشیا اور مصر میں پاکستان ہاسز قائم کرنے کی تجویز دی