چیزیں اتنی سادہ نہیں :شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے چیزیں اتنی سادہ نہیں ہیں جتنا وفاقی وزیرِ اطلاعات بتا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور عدالت نے ایک مکمل طبی بورڈ بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ عظمی خان کا وہاں موجود رہنا بھی طے تھا، لیکن صرف چند گھنٹے کی نمائشی کارروائی کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا گیا