ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی کے11ملزم گرفتار کر لئے

ٹائون شپ، گڑھی شاہو، رائیونڈ اور داتا دربار سے مطلوب ملزموں کو پکڑا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈولفن ٹیموں نے چیکنگ کے دوران پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 11 لسٹڈ عادی ملزمان کو ٹائون شپ، گڑھی شاہو، رائیونڈ، داتا دربار اور دیگر علاقوں سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث جبکہ مختلف گروہوں کے سرغنہ بھی ہیں۔