نئے ایس پی کا ہائیکورٹ میں ڈیوٹی جوائن کرنے سے گریز

ایس پی عادل عامر نے تاحال لاہور ہائیکورٹ میں ڈیوٹی جوائن نہیں کی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سائل کے خود کو آگ لگانے کے واقعہ کا معاملہ پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے بعد نئے ایس پی کا ہائیکورٹ میں ڈیوٹی جوائن کرنے سے گریز.ذرائع ابلاغ کے مطابق تعیناتی کے آرڈر کے باوجود ایس پی عادل عامر نے تاحال لاہور ہائیکورٹ میں ڈیوٹی جوائن نہیں کی 25فروری کو تعیناتی کے باوجود تاحال ایس پی عادل عامر نے ہائیکورٹ میں ڈیوٹی جوائن نہیں کی ایس پی عادل عامر لاہور ہائیکورٹ میں تبادلہ کا آرڈر منسوخ کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔