لانگ مارچ میں 20لاکھ لوگ شامل ہونگے،شفیع اللہ جان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور 27 ستمبر کے لئے ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، مارچ کی قیادت وزیراعلیٰ کریں گے، ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 20 لاکھ سے زیادہ لوگ لانگ مارچ میں شامل ہوں گے، مالی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،ہمیں اسلام آباد پہنچنے میں 4 دن بھی لگ سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ ہی اس لانگ مارچ کے سپہ سالار ہیں، وہ ہی فیصلہ کریں گے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن عدلیہ سے ہمارا بھی سوال ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقات سے متعلق عدالت نے 20 سے زائد حکمنامے جاری کئے لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہوا، حکومت نے اسلام آباد میں کنٹینرز کھڑے کر د ئیے ہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ اس کا بھی نوٹس لیں، شفیع اللہ جان نے کہا کہ ہم نے کبھی گولی نہیں چلائی ، حکومت کی سائیڈ سے ایسا ہوتا ہے۔