لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں جنگلی حیات، پرندوں، رینگنے والے جانوروں اور نباتات کے جامع صوبائی سروے کے ابتدائی نتائج سامنے آگئے ۔سروے نتائج کے مطابق پنجاب اڑیال (پنجاب یوریئل) کے 5 ہزار 128، چنکارا (چنکارا گزیل) کے ایک ہزار 276، دریائے سندھ کی ڈولفن (انڈس ریور ڈولفن) کے 540، نیل گائے (بلیو بل)کے 160، پاڑہ ہرن (ہاگ ڈئیر) کے 138 اور کالا ہرن (بلیک بک) کے 93 جانور ریکارڈ کیے گئے ہیں۔سرکاری سطح پر سروے کے مکمل اور حتمی نتائج تاحال عوام کے لیے جاری نہیں کیے گئے