جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار پر جرمانوں میں اضافہ

 جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین میں کئی ترامیم منظور کی گئی 
لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اور انسانی آبادیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جنگلی جانوروں کے نظم و نسق سے متعلق دو اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک طرف پنجاب وائلڈ لائف ہیزرڈ کنٹرول رولز 2025 نافذ کیا گیا ہے، تو دوسری جانب جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین میں کئی ترامیم منظور کی گئی ہیں۔سرکاری اعلامیے کے مطابق نئے قواعد کا مقصد انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم یا خطرے کی صورت میں سائنسی، منظم اور فوری کارروائی کو ممکن بنانا ہے۔