جنیوا ( آن لائن) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری 'اے آئی فار گڈ گلوبل سمٹ کے دوسرے روز وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے مؤقف کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے لیے اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی ایک جامع عالمی گورننس فریم ورک کی حمایت کا اعادہ کیا۔اپنے خطاب میں شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج مصنوعی ذہانت کی مؤثر گورننس ہے