لاہور ( کرائم رپورٹر)نئے آئی جی ریلوے پولیس رائے محمد طاہر لاہور میں اپنے دفتر پہنچے تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے یاد گارِ شہدا پر پھول بھی رکھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسافروں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے ،ریلوے پولیس کی تعداد بڑھانا اور ویلفیئر کے اقدامات کرنا ناگزیر ہے، مسافر سے بدتمیزی کرنے والے اہلکار سے سختی سے پیش اوں گا،کسی سمگلر کو ریلوے کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرنے دیں گے جبکہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لئے بھی حکومت سے بات کریں گے۔