سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے سے اپنے پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا دھرنا عمران خان کی صحت کے لیے ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 3 دن سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہیں اور تحریکِ انصاف میں 30 سال کی جدوجہد کے بعد ایک مقصد کے لیے لڑ رہے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی نے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو مشاورت کے لیے بلایا، جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھنا ضروری ہے۔