انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی اسپنر سہیلی اختر پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔
???? تفصیلات:
سہیلی اختر پر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے دوران فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے۔36 سالہ کھلاڑی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔
پابندی کا اطلاق 10 فروری 2025 سے ہوگا۔ڈھاکا کے نیوز چینل کی جاری کردہ آڈیو میں دو کرکٹرز کے درمیان مبینہ گفتگو سامنے آئی تھی۔لتامونڈل نے مبینہ طور پر سہیلی اختر سے رابطہ کیا تھا، جس پر سہیلی نے پہلے الزامات مسترد کیے تھے۔
پس منظر:
سہیلی اختر بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کی جانب سے 2 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔