یورپی یونین کا مؤقف ایران کے مطابق “منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ” قرار: ایران

یورپی یونین کا مؤقف ایران کے مطابق “منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ” قرار: ایران

ایران نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی حملوں کا جواب دینے والے ممالک کو موردِ الزام ٹھہرانا بند کیا جائے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حقِ دفاع کے خلاف یورپی یونین کا مؤقف “منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ” ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو قانون کی حکمرانی اور اقوامِ متحدہ کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور دوہرے معیار سے گریز کرنا چاہیے۔اسماعیل بقائی کے مطابق غیر قانونی حملوں کے لیے استعمال ہونے والے اڈوں اور عسکری وسائل کو نشانہ بنانا حقِ دفاع کے دائرے میں آتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین یا وسائل کو دوسرے ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔