ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جی 7 ممالک کی جانب سے ایران اور اس کے خفیہ اداروں پر لگائے گئے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بقائی نے بتایا کہ جی 7 نے ایران پر عالمی سطح پر ظالمانہ کارروائیاں، سیاسی مخالفین کو قتل، اغوا اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے، جنہیں ایران مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ الزامات من گھڑت ہیں اور حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی 7 کے الزامات لگانے والے خود دنیا کے مختلف حصوں میں قانون شکنی اور عدم تحفظ بڑھانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔