لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا لیکن شہریوں کو ٹریفک اور پانی جمع ہونے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔گلبرگ، جیل روڈ، شادمان، دھرمپورہ اور کینال روڈ سمیت کئی اہم شاہراہوں پر بارش کے باعث پانی کھڑا ہوگیا، جبکہ بیحنگ انڈر پاس اور اطراف میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ بارش کے بعد معمولاتِ زندگی عارضی طور پر سست روی کا شکار ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا آٹھواں اسپیل 27 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکام نے خاص طور پر دریائے راوی اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔