محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے بعد کمشنر لاہور نعمان یوسف نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کمشنر نے واسا، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کو بارش کے دوران مکمل طور پر متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب اور مرکزی و ذیلی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہاٹ سپاٹس کا خود جائزہ لینے، جبکہ واسا حکام کو ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز، پمپس اور دیگر مشینری مکمل فعال رکھنے اور نکاسی آب کے عمل کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔