لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش؛ موسم خوشگوار، کئی علاقوں میں پانی جمع، واسا کی مکمل رپورٹ جاری

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش؛ موسم خوشگوار، کئی علاقوں میں پانی جمع، واسا کی مکمل رپورٹ جاری

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے شہر کا موسم تو خوشگوار بنا دیا، لیکن اس کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔
واسا لاہور نے بارش کی مقدار سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں شہر بھر کے مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئی بارش کی پیمائش شامل ہے۔

بارش کی مقدار (ملی میٹر میں):
پانی والا تالاب: 171
اقبال ٹاؤن: 169
تاجپورہ: 167
اپر مال: 162
فرخ آباد: 157
سمن آباد: 149.5
مغلپورہ: 135
لکشمی چوک: 133
گلشن راوی: 122
چوک ناخدا: 120
نشتر ٹاؤن: 102
واسا ہیڈ آفس گلبرگ: 82
جیل روڈ: 75.9
ایئرپورٹ: 75.8
جوہر ٹاؤن: 79
قرطبہ چوک: 90
واسا کی جانب سے نکاسی آب کی صورتحال:
واسا حکام کے مطابق شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔تمام فیلڈ اسٹاف ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہے اور پمپنگ اسٹیشن مکمل فعال ہیں تاکہ شہریوں کو کسی بڑی پریشانی سے بچایا جا سکے۔

شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر:
واسا لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ:

غیر ضروری سفر سے گریز کریں
بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور ننگی تاروں سے دور رہیں
نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہری احتیاط برتیں اور واسا ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں
مجموعی صورتحال:
اگرچہ بارش سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا، لیکن مسلسل بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔متعدد مقامات پر ٹریفک پولیس اور واسا ٹیموں کی موجودگی سے ٹریفک کو کنٹرول میں رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔