لیسکو ان ایکشن ،بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

 گورومانگٹ روڈ،لبرٹی سمیت گلبرگ میں میڈیکل سٹور، بوائز ہاسٹلز سمیت 7مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی 
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو کی جانب سے گورومانگٹ روڈ،لبرٹی سمیت گلبرگ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی ،ایس ڈی او طاہر ستار نے پولیس اور رینجرز کے ساتھ رات گئے آپریشن کیا،کارروائی کے دوران میڈیکل سٹور اور بوائز ہاسٹلز سمیت 7 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ،پولیس نے موقع سے میڈیکل سٹور کے مالک کو گرفتار کرلیا،لیسکو ٹیم نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں قبضہ میں لے لیں، ایس ڈی او لبرٹی کا کہنا تھا کہ صارفین کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں،بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کردیئے گئے ہیں۔