فرنس کے میٹروں کو ریموٹ کنٹرول سسٹم سے چلایا جا رہا تھا،
لاہور(خصوصی رپورٹ)لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او محمود بوٹی محمد عثمان قدیر نے اپنے سٹاف اور ایم اینڈ ٹی ٹیم کے ہمراہ رات گئے ترکی روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، دوران آپریشن ایک فرنس کے اے ٹی بی باکس پر جعلی دستخط شدہ پوسٹل آرڈرز دیکھے گئے جو کہ اے ٹی باکس کو سیکیور کرنے کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی سے دستخط شدہ ہوتے ہیں۔مزید تحقیقات کے لئے اے ٹی باکس کو کھولا گیا توپتہ چلا کہ فرنس مالک نے میٹروں میں ریمورٹ کنٹرول سسٹم لگایا ہوا ہے اور وہ میٹروں کو بائی پاس کر کے بجلی چوری کر رہا تھا اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہاتھا۔ایس ڈی او عثمان قدیر نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول سسٹم کو قبضہ میں لیا اور کنکشن منقطع کرایا۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں رجسٹرڈ کرا دی گئی ہے اور محکمہ کی جانب سے ملزم کو ڈیٹکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔