لاہور ( خصوصی رپورٹ) سیشن کورٹ لاہور نے پشاور سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مجرم عاشق حسین کو 20 سال قید کی سزا سنا دی- ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے کیس پر فیصلہ سنایا،مجرم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،مجرم سے 24 کلو گرام چرس بر آمد ہوئی تھی،پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے خلاف آٹھ گواہ پیش کیے گئے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجدہ گلاب دین نے عدالت میں گواہان اور شہادتیں پیش کیں،عدالت نے گواہان کے بیانات اور شہادتوں کی روشنی میں مجرم عاشق حسین کو 20 سال قید بامشقت اور 8 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔