ہیلمٹ حادثے کی صورت میں ہیڈ انجری سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے :ی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں ماہ اب تک 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں لاہور میں 85 ہزار چالان شامل ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ہیلمٹ حادثے کی صورت میں ہیڈ انجری سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے، اور چالان کرنے کا مقصد صرف شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔