وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چالان ختم کیا گیا‘ہیوی چالان اور کرمنلز کیسز بنائے جا رہے ہیں:ترجمان
کراچی (آئی این پی) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ لگانے پر چالان ختم کر دیا گیا ہے۔ ہیوی چالان کیے جا رہے ہیں اور اب کرمنلز کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی مگر حکومت ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئی، اوور اسپیڈنگ پر چالان دو سے ڈھائی لاکھ روپے تک کر دیا گیا ہے۔