موٹرسائیکل کے سیکنڈسیٹرکے ہیلمٹ نہ پہننے پر 2ہزارکاچالان کیاجانے لگا
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل پر دونوں سوار ہیلمٹ پہنیں گے اور کار میں ڈرائیور کیساتھ بیٹھنے والا بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا،آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے 8 گھنٹوں کی شفٹ کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پر 2500 افراد کیخلاف کارروائی کی ایک ہفتہ کی آگاہی مہم دینے کے بعد آج سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کر رہے ہیں۔اگر کوئی بھی ٹریفک آفیسر ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتا نظر نہیں ائے گا تو اس کو موقع پر معطل کر دیا جائے گاتمام سرکاری ملازم اور افسران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔عمل نہ کرنے کی صورت میں سرکاری ملازم یا افسر کا چالان بھی ھوگا اور اسکے خلاف اسکے محکمے کو برائے کارروائی لکھ کر بھیجا جائے گاآگاہی اور وارننگ مہم ختم ھوئی عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سب کے خلاف کارروائی کریں گے۔قوانین پر بہترین عمل درآمد کرنے والے شہریوں سے ملاقات کروں گا اور انکو سرٹیفیکیٹ بھی دیں گے۔موٹر سائیکل کیدوسریسوارکاہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کردیئے،موٹرسائیکل کیسیکنڈسیٹرکے ہیلمٹ نہ پہننے پر 2ہزارکاچالان کیاجانے لگا ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہییامردہیلمٹ نہ پہننیپرچالان ہوگا ،،سیف سٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کرکے چالان کیے جارہے ہیں،ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھے شخص کاسیٹ بیلٹ پہننابھی لازم ہے۔