شادی شدہ خاتون کے اغوا کامقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے مقدمہ کی پیروی کیلئے ڈی پی او آفس آنے والی شادی شدہ خاتون کو اغوا کرنے والے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،سنیارنوالی مسجد پیرووالا روڈ کے رہائشی شوکت علی کی بیوی سکینہ بی بی نے پولیس تھانہ بی ڈویڑن کوبتایاکہ میری 27/28 سالہ شادی شدہ بیٹی (ش) مقدمہ کی پیروی کرنے کے لیے ضلع کچہری ڈی پی او آفس آئی جس کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔