قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مبینہ زہر دے کر لڑکی کو ماردینے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کاہنہ کے رہائشی رحمت علی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ کتلوہی کلاں سے اشفاق وغیرہ نے مجھے اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی مقدس بی بی نے گندم والی زہریلی گولیاں کھا لی ہیں۔ جب ہم بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچے تو میری بیٹی مقدس بی بی کی موت واقع ہوچکی تھی۔ میری بیٹی کو اشفاق وغیرہ نے جان سے مارنے کی نیت سے زبردستی زہریلی گولیاں کھلائیں پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔