زمین کے تنازع پر داماد کو زہر دیکر مارڈالا، ورثاء کا احتجاج

شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ) زمین کے تنازع پر سسرالیوں نے نوجوان داماد کو زہر دے کر قتل کردیا۔ ورثاء￿  نے انصاف کے حصول کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ بتایاگیا ہے کہ ملزمان خضر حیات وغیرہ نے معذور شخص الہ یار کو وراثت سے محروم کرنے کے لیے پٹواری کی مدد سے زندہ خاتون کو مردہ ظاہر کر دیا تھا۔ شیرگڑھ پریس کلب نے اس معاملے کو اجاگر کیا تو محتسبِ اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے الہ یار کے حق میں فیصلہ دیا اور ملزمان سمیت محکمہ مال کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا۔اسی رنجش کے باعث ملزم خضر حیات عرف کالے خان نے ساتھیوں سجاول ، اسحاق ساکنان 25/2.R اور چند خواتین کے ہمراہ منصوبہ بندی کے بعد الہ یار کے 22 سالہ بیٹے عامر کو اپنے گھر بلا کر زہر پلا دیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم تو کروا لیا مگر سیاسی اثرورسوخ کے باعث تاحال قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا۔اس پر معذور الہ یار نے محمد بشیر، محمد عدیل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شیرگڑھ پریس کلب میں پرامن احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔