ضمنی الیکشن :پی پی پی پارلیمنٹرینز نے امیدوار وں سے درخواستیں مانگ لیں

 لاہور ،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی امیدوار وں سے درخواستیں طلب کر لیں،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے این اے 143 ساہیوال 3 اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 اور پی پی 203 ساہیوال 6 کی خالی ہونے والی نشستوں کے لئے پارٹی امیدوار وں سے درخواستیں طلب کیں ، قومی اسمبلی کے امیدوار درخواست کے ساتھ 50 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار 30 ہزار کا بینک ڈرافٹ ہاوٓس نمبر 8 گلی نمبر 19 ایف ایٹ ٹو زرداری ہاوٓس اسلام آباد کے پتہ پر 28 اگست 2025 تک ارسال کرینگے۔