اسلام آباد(آئی ا ین پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔