عمر ایوب کی سیٹ پر ضمنی الیکشن: امیدوار کیلئے ن لیگی رہنمائوں کی مشاورت

لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ئوں نے عمر ایوب کی خالی سیٹ کے لیے مضبوط امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہری پور میں عمر ایوب کی خالی سیٹ پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن میں اہم مشاورت ہوئی۔ذرائع نے بتایا اس سلسلے میں وزیر امور کشمیر امیر مقام کی زیر صدارت ہزارہ کے مسلم لیگ (ن)رہنماں کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر سردار یوسف، پیر صابر شاہ اور کیپٹن (ر) صفدر، لیگی رہنما بابر نواز اور مرتضی جاوید نے شرکت کی۔اجلاس میں ہزارہ ڈویڑن میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہے حوالے سیگفتگو کی گئی۔پارٹی قیادت نے مختلف امیدواروں کے ناموں پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ، مسلم لیگ (ن) ہزارہ میں اپنی سیاسی پوزیشن مزید مستحکم بنانے کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔