لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ کی حمایت میں ڈٹ گئے۔ وزیر تعلیم نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر شیخوپورہ پر وکلا کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے سی ای او کو ڈٹ کر کھڑے رہنے کی ہدایت کی اور متعلقہ سرپلس ٹیچر کے ٹرانسفر معطلی کے آرڈرز بھی بحال کرتے ہوئے اسے تین دنوں میں نامزد سکول میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اپنے تعلیمی افسران کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ملزم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو، استاد کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔