لاہور (کرائم روپرٹر )بغیر ٹکٹ سفر کرانے پر ریلویز پولیس سپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ملازمین سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان میں ریلوے کنڈکٹر گارڈ شاہد فاروق، ایس ٹی ای محمد اقبال، ڈائننگ کار منیجر عمران اور سوڈا منیجر فاروق شامل ہیں، ملزمان ٹرینوں میں مسافروں سے رقم لے کر بغیر ٹکٹ سفر کراتے تھے، ریلوے پولیس نے ملزمان کو بہاولپور، نوابشاہ اور حیدرآباد سے گرفتار کیا،ملزمان سے مسافروں سے وصول کی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ،آئی جی ریلویز رائے طاہر کا کہنا ہے کہ ہر ٹرین میں چھاپہ مار کارروائی کی جائے گی۔