جرمانہ اور کرایہ کی مد میں 2لاکھ 52ہزار760 روپے وصول
لاہور(کرائم رپورٹر )پاکستان ریلویز نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف گرینڈ ا?پریشن کرتے ہوئے154مسافروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے اور کرایہ وصول کر لیا۔ ہیڈکوارٹر زگروپ نے ملتان ڈویڑن کی مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 154 مسافروں کو پکڑ لیا۔ ریلوے انتظامیہ نے مجموعی طور پر جرمانہ اور کرایہ کی مد میں 2لاکھ 52ہزار760 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کر ا دئیے۔