بغیر ٹکٹ مسافر اور سہولت کار ریلوے پولیس ملازمین پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر ) ریلوے ملازمین و پولیس اہلکار مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ مسافروں کے سہولت کار بننے لگے۔ ریلوے سپیشل برانچ نے چھاپہ مار کر بغیر ٹکٹ مسافر اور سہولت کار ریلوے پولیس ملازمین پکڑے گئے، ٹرین میں سوار مسافروں نے انکشاف کیا ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کو 29 سو روپے دیکر سوار ہوئے، ریلوے سپیشل برانچ کے افسر نے ٹرین میں سوار مسافر کے بیان پر ایس ٹی ٹرین اور ریلوے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا، ملزموں کو ریلوے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔