بغیر ٹکٹ سفر کرنا درست نہیں‘ٹکٹ چیک کرنے کے لئے ٹرینوں میں چھاپے مارے جائیں گے
لاہور(آئی این پی ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ قید کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے ہدایت کی کہ ٹکٹس چیک کرنے کیلئے ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے جائیں۔ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنا قانونی اور اخلاقی طور پر بھی درست نہیں ہے، یہ نہ صرف دھوکہ دہی ہے بلکہ اس سے ریلوے کے قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے