لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر برکی پولیس نے دیرینہ دشمنی کے سبب فائرنگ کر کے 52 سالہ حاجی ریاض کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم علی شان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی کینٹ کو ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹاسک دیا تھا۔ایس ڈی پی او برکی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور چند گھنٹوں میں ایس ایچ او برکی محمد عمران کی قیادت میں ملزم علی شان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا گیا اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او اور ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔