ویب ڈیسک: بھارت میں بی جے پی حکومت دفاعی حکمتِ عملی کے نام پر جدید ہتھیاروں کی خریداری میں تیزی سے مصروف ہے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مودی حکومت نے 6 "ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول" (AEW&C) طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے، جو پاکستان کے خلاف جارحانہ منصوبہ بندی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔یہ طیارے ایئر انڈیا سے حاصل کردہ A-321 پلیٹ فارم پر تیار کیے جائیں گے، جن پر جدید ریڈار نصب ہوں گے۔ منصوبے پر 19,000 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی وجہ سے اخراجات میں 7,000 کروڑ روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تمام 6 طیارے 2033 تک فراہم کیے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق بھارت AEW&C ٹیکنالوجی میں پاکستان سے پیچھے ہے اور سرحدی نگرانی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مودی سرکار کے جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے، جو خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے باوجود بھارت کے جنگی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ بی جے پی حکومت کا عسکری جنون ابھی کم نہیں ہوا۔